خاص هيئة علماء فلسطين
بسم الله الرحمن الرحيم
{لِلَّهِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنصُرُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ} الرّوم: 4 ــ 5
الحمد لله ربّ العالمين، والعاقبة للمتقين، ولا عدوان إلّا على الظالمين، والصّلاة والسّلام على سيّدنا محمّد بن عبد الله المبعوث رحمةً للعالمين، وعلى آله وصحبه ومن تبعهم بإحسانٍ إلى يوم الدّين؛ وبعد:
فإنّ هيئة علماء فلسطين تتوجّه إلى الشّعب الأفغانيّ الشّقيق وعموم الأمّة الإسلاميّة ببالغ التّهنئة والتبريك بهذا النّصر الكبير الذي تحقق بفضل الله تعالى على الغزاة الأمريكان وحكومتهم العميلة فاندحروا من أفغانستان بعد عشرين سنةً من احتلالِ ظالم غاشم.
وإنّ هذا النّصر المبين الذي تحقّق بدماء أبناء حركة طالبان وعموم الشّعب الأفغانيّ الأصيل قد جاء في فترة تعاني فيه الأمة الإسلاميّة من انتكاسات كبيرة وهزائم عديدة فأعاد لها روح الأمل بالنصر والقدرة على دحر الأعداء مهما طغوا واستبدوا وملكوا من العدّة والعتاد.
قال تعالى: {وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ وَلِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُكُمْ ۚ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ} الأنفال: 10
كما تدعو هيئة علماء فلسطين الإخوة في حركة طالبان إلى المحافظة على هذا النّصر من خلال توفير الحريّات العامّة وتحقيق العدالة الاجتماعيّة ولمّ الشمل وإشراك مختلف شرائح المجتمع الأفغاني في بناء مستقبل أفغانستان وتحقيق الأمن والاستقرار الملائم للتنمية الشاملة.
وإننا نضرع إلى الله تعالى أن يجنّب أفغانستان وشعبها الشقيق المكائد والفتن، وأن يهيئ لهم من أمرهم رشدًا؛ إنّه أكرم مسؤول وبالإجابة جدير.
7/محرم/1443هـ الموافق: 16/8/2021م
الترجمة للأوردية:
فلسطینی علما کی انجمن برادر افغان عوام اور پوری امت مسلمہ کو اس عظیم فتح کے موقع پہ مبارکباد پیش کرتی ہے جو امریکی فوج اور ان کی قائم کردہ کٹھ پتلی حکومت پر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حاصل ہوئی ،جس کے باعث وہ بیس برس بعد افغانستان سے شکست خوردہ ہو کر واپس لوٹے ہیں اور یوں افغانی عوام کو ایک سفاک ظالم کے شکنجے سے تخلص حاصل ہوا۔
یہ فتح مبین، جو کہ تحریک طالبان اور پوری اصیل افغان عوام کے خون سے حاصل کی گئی ہے، ایک ایسے وقت میں تحقق پذیر ہوئی،جب کہ امت مسلمہ کو بڑے دھچکوں/ناکامیوں اور بہت سی شکستوں سے دوچاری کا سامنا ہے۔
اس فتح نے امت مسلمہ میں آئندہ فتوحات کے لئے امید کی روح اور ساتھ ہی دشمنوں کو شکست دینے کی صلاحیت بھی عطا کردی ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کتنے ہی ظالم اور جنگی ساز و سامان سے آراستہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : {وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ وَلِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُكُمْ ۚ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ} الأنفال: 10
انجمن علماے فلسطین تحریک طالبان سے وابستہ بھائیوں سے بھی گزارش کرتی ہے کہ وہ عوامی آزادی، معاشرتی انصاف کے حصول،اتحاد اور افغان معاشرے کے مختلف طبقات کو افغانستان کے مستقبل کی تعمیر و استحکام اور جامع ترقی کے حصول کے لیے اپنے ساتھ لیکر چلیں تاکہ اس فتح کو برقرار رکھا جا سکے۔
ہم اللہ تعالی سے التجا کرتے ہیں کہ وہ افغانستان اور اس کی عوام کو سازشوں اور فتنوں سے محفوظ رکھے اور ان کو معاملات میں اپنی جانب سے راہنمائی عطا فرماۓ۔
وہ ہی اکرم اور دعائیں قبول فرمانے والا ہے۔
انجمن فلسطینی علما
7/ محرم/ 1443 ھ بہ مطابق: 16/8/2021